امیرکویت شیخ صباح الاحمد سعودی عرب کے مغربی شہر جدہ پہنچ گئے

muhammad ali محمد علی منگل 6 جون 2017 21:36

امیرکویت شیخ صباح الاحمد سعودی عرب کے مغربی شہر جدہ پہنچ گئے
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6جون ۔2017ء) امیرکویت شیخ صباح الاحمد سعودی عرب کے مغربی شہر جدہ پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خلیجی ریاستوں اور قطر کے درمیان کشیدہ ہونے والے تعلقات کے بعد امیرکویت شیخ صباح الاحمد سعودی عرب کے مغربی شہر جدہ پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کویت نے مصالحت کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ امیر کویت سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے۔ کویتی امیر قطر خلیجی بحران کے خاتمے کیلیے مصالحتی کردار ادا کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :