شرجیل میمن کی ملک سے باہر جانے کی درخواست مسترد

شرجیل میمن نے علاج کیلئے بیرون ملک جانے کیلئے درخواست دائر کی تھی، ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی سماعت ملتوی

منگل 6 جون 2017 21:43

شرجیل میمن کی ملک سے باہر جانے کی درخواست مسترد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی ملک سے باہر جانے کی درخواست ایک بار پھر مسترد کردی ۔ شرجیل میمن نے علاج کے لئے بیرون ملک جانے کے لیے درخواست دائر کی تھی ۔ سندھ ہائیکورٹ میں شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے شرجیل میمن کی ملک سے باہر جانے اور ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے مستقل نام نکالنے کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی ۔ دوران سماعت وفاقی حکومت کی جانب سے ای سی ایل سے نام نکالنے اور ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے کی مخالفت کی گئی تھی ۔ شرجیل میمن کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں اشتہارات کی مد میں 5ارب روپے کی کرپشن سمیت دیگر مقدمات زیر سماعت ہیں ۔

متعلقہ عنوان :