چنیوٹ:قادیانیوں نے خودہی اپنے لئے مشکلات پیدا کی ہیںاگروہ آئین پاکستان کے تقاضے پورے کریں تو ساری مشکلات ختم ہوسکتی ہیں،عبداللطیف خالد چیمہ

19سال کے بعد ہونے والی مردم شماری میں کئی جگہوں پر قادیانیوں نے اپنی مذہبی شناخت کو چھپاتے ہوئے غیر آئینی طورپر اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کیا ہے،ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیر کا بیان

منگل 6 جون 2017 20:56

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2017ء) متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے کہا ہے کہ قادیانیوں نے خودہی اپنے لئے مشکلات پیدا کی ہیںاگروہ آئین پاکستان کے تقاضے پورے کریں تو ساری مشکلات ختم ہوسکتی ہیں اس صورت حال کا الزام حکومتی اداروں اور مذہبی جماعتوں کو قراردینا ہرگز درست نہیں ،ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیرعبداللطیف خالد چیمہ نے وائس آف امریکہ میں نشر ہونے والی ایک رپورٹ اور قادیانی ترجمان سلیم الدین کے تبصرے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وائس آف امریکہ نے یکطرفہ رپورٹ نشر کی ہے اور اس میں ہمارا مؤقف نہیں لیا گیا ،عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ 19سال کے بعد ہونے والی مردم شماری میں کئی جگہوں پر قادیانیوں نے اپنی مذہبی شناخت کو چھپاتے ہوئے غیر آئینی طورپر اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کیا ہے جس سے اش تبا ہ اور مغالطہ پیدا ہونا فطری امر ہے انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے لئے متعلقہ ادارے کو جو کوائف درکارہوتے ہیں ان میں مذہب کا خانہ حکومت کی اپنی ضرورت ہے کسی شہری کو اس پر اعتراض نہیں ہوناچاہئے ،انہوں نے کہا کہ چونکہ قادیانی مسلمانوں سے ملتے جلتے نام رکھتے ہیں اس لئے ایسا بھی ہوا ہے کہ قادیانیوں کو مسلمان ظاہر کیا گیا انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے دوران ہم نے حکومتی اداروں کو صورت حال سے آگاہ کیا تھا اب بھی ضرورت اس امر کی ہے کہ جہاں جہاں ایسا ہوا ہو اس کی اصلاح کرنی چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :