نجم سیٹھی نے استعفی نہیں دیا بلکہ جیو کی جانب سے انہیں چینل سے نکالا گیا: عامر لیاقت کا دعوی

muhammad ali محمد علی منگل 6 جون 2017 20:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6جون ۔2017ء) عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی نے استعفی نہیں دیا بلکہ جیو کی جانب سے انہیں چینل سے نکالا گیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے دعوی کیا ہے کہ نجم سیٹھی نے خود جیو چینل کو خیر آباد نہیں کہا۔ عامر لیاقت نے دعوی کیا ہے کہ جیو چینل کی انتظامیہ کافی عرصے سے نجم سیٹھی سے خوش نہیں تھی۔

کافی عرصے سے نجم سیٹھی کے تجزیے اور خبریں غلط ثابت ہو رہی تھیں۔

(جاری ہے)

جبکہ نجم سیٹھی کرکٹ بورڈ کے معاملات میں مصروفیت کے باعث بھی چینل کو زیادہ وقت نہیں دے پا رہے تھے۔ ایسے میں چینل انتظامیہ نے نجم سیٹھی سے مطالبہ کیا کہ وہ چینل کو زیادہ سے زیادہ وقت دیں کیونکہ ملک میں عام انتخابات بھی قریب ہیں۔ تاہم نجم سیٹھی کے انکار کے بعد ان سے مطالبہ کیا گیا کہ یا تو وہ کرکٹ بورڈ کے معاملات دیکھ لیں یا چینل کو وقت دیں۔ اسی باعث نجم سیٹھی کو چینل کو خیرآباد کہنا پڑا۔ اس حوالے سے عامر لیاقت کی جانب سے کیے گئے مزید انکشافت ملاحظہ کیجیے: