قمر زمان کائرہ کا تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں کی تردید

جیا لوں کا پیپلز پارٹی کے ساتھ جینے مرنے کا عہد ہے ، ذوالفقار علی بھٹو شہید کا فلسفہ میری پہلی اور آخری محبت ہے ، پیپلز پارٹی چھوڑنے سے بہتر ہو گا کہ میں سیاست ہی چھوڑ دوں،پیپلز پارٹی چھوڑنے والوں کو آخر کار پچھتانا پڑئیگا صدر پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب چوہدری قمر زمان کائرہ کی کارکنوں سے گفتگو

منگل 6 جون 2017 20:35

قمر زمان کائرہ کا تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں کی تردید
لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر چوہدری قمر زمان کائرہ نے میڈیا پر ان کے پی ٹی آئی میں شمولیت کے فیصلے کی خبرئوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جیالوں کا پیپلز پارٹی کے ساتھ جینے مرنے کا عہد ہے ، پیپلز پارٹی چھوڑنے والوں کو آخر کار پچھتانا پڑے گا، ذوالفقار علی بھٹو شہید کا فلسفہ میری پہلی اور آخری محبت ہے ، پیپلز پارٹی چھوڑنے سے بہتر ہو گا کہ میں سیاست ہی چھوڑ دوں ،پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی قیادت بارے افواہیں بے بنیاد ہیں ،میں اور ندیم افضل چن پیپلز پارٹی کے دشمنوں کے خلاف آ ہنی دیوار ہیں۔

منگل کو کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کاد یرینہ ورکرہوں اور پیپلز پارٹی ہماری نس نس میں رچی بسی ہوئی ہے، پیپلز پارٹی کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا، سیاسی ورکر کیلئے پارٹی ماں ہوتی ہے اور ماں سے غداری کا سوچا بھی نہیں جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اپنی خواہشات کو پوسٹ بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیتے ہیں ، جس کا حقیقت میں کوئی وجود ہی نہیں ہوتا میری جماعت اور میری قیادت نے مجھ جیسے کارکن کو لالہ موسیٰ جیسے شہر سے اٹھا کر ملکی اور بین الاقوامی سطح تک پہنچا دیا اس سے بڑھ کر مجھے اور کیا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہمارے خاندان کا بھٹو خاندان سے دیرینہ تعلق چلا آرہا ہے اور پارٹی کیلئے ہمارا خاندان ہمیشہ فعال کردار ادا کرتا رہا ہے اب بھی قیادت نے مجھے وسطی پنجاب کی صدارت دے کر پارٹی کو فعال کرنے کیلئے جو ذمہ داری سونپی ہوئی ہے اسے اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں۔