قطر نے پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے عمان ایئر کی خدمات حاصل کر لیں

مذاکرات کیلئے تیار ہیں،پڑوسی ملکوں کے اقدامات پرجوابی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتے ،ْوزیر خارجہ

منگل 6 جون 2017 20:31

دو حا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2017ء) قطر ایئر لائن نے دوحا قطرایئر پورٹ پر پھنسے پاکستانی عمرہ زائرین کو سعودی عرب پہنچانے کے لئے عمان ایئر لائن کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

قطر اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کے درمیان پروازیں معطل ہونے سے دوحا ایئر پورٹ پر پھنسنے والے سیکڑوں پاکستانی مسافر جن میں عمرہ زائرین بھی شامل ہیں عمان ایئر لائن اب انہیں منزل مقصود تک پہنچائے گی ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی مسافروں نے بتایا کے قریباً 500 پاکستانی مسافر دوحہ ایئرپورٹ پر گزشتہ 2 روز سے پھنسے ہوئے ہیں۔ قطری وزیرخارجہ کے مطابق مذاکرات کیلئے تیار ہیں،پڑوسی ملکوں کے اقدامات پرجوابی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتے۔

متعلقہ عنوان :