چوہدری پرویزالٰہی سے گوجرانوالہ ڈویژن کے وکلا کی ملاقات ،پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان

منگل 6 جون 2017 20:15

چوہدری پرویزالٰہی سے گوجرانوالہ ڈویژن کے وکلا کی ملاقات ،پاکستان مسلم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی سے گوجرانوالہ ڈویڑن کے معروف وکلاء ان کی رہائش پر سابق ایم پی اے بائو رضوان کے ہمراہ ملاقات ، مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا، وفد کے سربراہ چودھری ذکاء اللہ وڑائچ تھے اور اس میں حاجی فریاد، ذیشان حیدر بھنڈر ایڈووکیٹ، نصر اللہ چیمہ ایڈووکیٹ، فرخ افتخار ایڈووکیٹ بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نادر دوگل ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے وکلا وفد کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور انہیں گوجرانوالہ ڈویڑن میں پرانے ساتھیوں سے مل کر پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کیلئے کام کرنے کیلئے کہا۔ بائو رضوان، چودھری ذکاء اللہ وڑائچ اور دیگر وکلا کا کہنا تھا کہ وہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی سیاسی بصیرت اور سوسائٹی کے تمام طبقوں باالخصوص وکلا کی فلاح و بہبود اور سستے و فوری انصاف کیلئے ان کی پنجاب حکومت کے تاریخی اقدامات کے معترف ہیں۔

متعلقہ عنوان :