دیہی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سڑکوں کی تعمیراولین ترجیح ہے، میر عبدالکریم نوشیروانی

منگل 6 جون 2017 19:29

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2017ء) مسلم لیگ ق کے صوبائی جنرل سیکرٹری و رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتا ہوں ہمیشہ عوام کے دکھ درد میں ساتھ ہوتے ہیں دیہی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سڑکوں کی تعمیر ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی زور آبادمیں سولر واٹر سپلائی اسکیم کے افتتاح کے موقع پر علاقائی لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یوسی کونسلر محمد یوسف ملازئی،حاجی رحم داد ملازئی،میر راشد ملازئی،مولوی اللہ دادمیر مختیار کبدانی ودیگر موجود تھے میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ لوگوں کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتا ہوں کلی زورآباد کے لوگ پینے کے صاف پانی کیلئے مشکلات کا شکار تھے کلی کے لوگ دور سے پینے کیلئے پانی لاتے تھے ہم نے انھیں واٹر سپلائی اسکیم فراہم کرکے گھر کی دہلز پر پینے کے صاف پانی فراہم کیا میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ میں اور میر شعیب نوشیروانی دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہیں خاران میں واٹر سپلائی اسکیمات کی فراہمی سمیت تعلیم ،صحت اور باقی شعبوں پر ریکارڈ ترقیاتی کام کیئے ہیں ٹاؤن خاران سمیت دیہی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر سپلائی اسکیمات اور سڑکوں کی جال بچھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ علاقے میں عوام کی خوشحالی کیلئے اجتماعی اسکیمات دیئے ہیں میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ خاران کے عوام کے مجھ پر عظیم احسانات ہیں چھ دفعہ مجھے اور میر شعیب نوشیروانی کو مسلسل ایم پی اے منتخب کرکے عوام نے موسمی پرندوں کو مسترد کیا ہے انہوں نے کہا کہ مخالفین ہماری عوامی خدمات اور لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہونے اور خدمت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر منفی پروپکینڈہ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے کام اور خدمت لوگوں کے سامنے ہیں ہم طفل تسلیلوں کے بجائے عملی کام اور خدمت پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے عوام کی حمایت اور طاقت پر یقین ہے اور ہم دن رات عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں کیونکہ ہمارا عوام سے صرف ووٹ کا نہیں بلکہ خونی رشتہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :