ماسکو،کریملن کی ر وسی ملٹری انٹیلی جنس ہیکرزکی امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کی تردید

منگل 6 جون 2017 18:22

ماسکو،(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2017ء) کریملن نے منگل کے روز روسی ملٹری انٹیلی جنس ہیکرزکی جانب سے گزشتہ سال کے صدارتی انتخابات سے قبل امریکی ووٹنگ نظام میں مداخلت کی کوشش سے متعلق لیک ہونے والی امریکی رپورٹ کی سخت سے تردیدکردی ہے ۔

(جاری ہے)

کریملن کے ترجمان دی متری پیسکوف نے صحافیوں کوبتایاکہ یہ دعویٰ جس کاحقیقت سے دورتک کوئی تعلق نہیں ہے کے علاوہ ہم نے اس معلومات کے پختہ ہونے کے حوالے سے نہ توکئی دوسری اطلاع سنی ہے اورنہ ہی کوئی دلیل سامنے آئی ہے ۔اورہم اس بات کی سختی سے تردیدکرتے ہیں کہ ایساکوئی واقع رونماہوسکتاہے اورمزیدکہاکہ انہوںنے رپورٹ نہیں پڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :