Live Updates

قمر زمان کائرہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی

پی پی کا جیالا ہوں، جینے مرنے کا عہد کررکھا ہے ،بھٹو کا فلسفہ پہلی اور آخری محبت ہے،پارٹی ماں کی طرح ہے ماں سے غداری کا سوچ بھی نہیں سکتا، پی پی رہنما

منگل 6 جون 2017 18:10

قمر زمان کائرہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی
لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطنی پنجاب کے صدر چوہدری قمر زمان کائرہ نے میڈیا پر ان کے پی ٹی آئی میں شمولیت کے فیصلے کی پوسٹ کی پرزور تردید کرتے ہوئے کہا کہ جیالوں کا پیپلز پارٹی کے ساتھ جینے مرنے کا عہد ہے ۔ پیپلز پارٹی چھوڑنے والوں کو آخر کار پچھتانا پڑے گا ۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید کا فلسفہ میری پہلی اور آخری محبت ہے ۔

پیپلز پارٹی چھوڑنے سے بہتر ہو گا کہ میں سیاست ہی چھوڑ دوں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی قیادت بارے افواہیں بے بنیاد ہیں ۔میں اور ندیم افضل چن پیپلز پارٹی کے دشمنوں کے خلاف آ ہنی دیوار ہیں ۔ انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کاد یرینہ ورکرہوں اور پیپلز پارٹی ہماری نس نس میں رچی بسی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔

سیاسی ورکر کیلئے پارٹی ماں ہوتی ہے اور ماں سے غداری کا سوچا بھی نہیں جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اپنی خواہشات کو پوسٹ بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیتے ہیں ، جس کا حقیقت میں کوئی وجود ہی نہیں ہوتا میری جماعت اور میری قیادت نے مجھ جیسے کارکن کو لالہ موسیٰ جیسے شہر سے اٹھا کر ملکی اور بین الاقوامی سطح تک پہنچا دیا اس سے بڑھ کر مجھے اور کیا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہمارے خاندان کا بھٹو خاندان سے دیرینہ تعلق چلا آرہا ہے اور پارٹی کیلئے ہمارا خاندان ہمیشہ فعال کردار ادا کرتا رہا ہے اب بھی قیادت نے مجھے وسطی پنجاب کی صدارت دے کر پارٹی کو فعال کرنے کیلئے جو ذمہ داری سونپی ہوئی ہے اسے اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات