گھریلو ملازمہ کیس:

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ انور خان کاسی نے ملزم کی ذاتی شنوائی کا معاملہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بھیجوا دیا

منگل 6 جون 2017 18:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2017ء) گھریلو ملازمہ کیس سابق ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم علی راجا خرم علی خان کے خلاف محکمانہ انکوائری میں نیا رخ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ انور خان کاسی نے ملزم کی ذاتی شنوائی کا معاملہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بھیجوا دیا ۔راجا خرم علی خان کو ذا تی شنوائی کے لیے عید کے بعد طلب کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

محکمانہ انکوائری مکمل ہونے پر سابق ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم علی کو ذاتی شنوائی کا موقع مل گیا ہے واضح رہے جسٹس محسن اختر کیانی نے ملزم کے خلاف محکمانہ انکوائری میں قصور وار ٹھرایا تھامحکمانہ انکوائری میں سابق ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم علی کو ملازمت سے فارغ کرنے کی سفارش کی گئی تھی عید کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی راجا خرم علی کے خلاف محکمانہ انکوائری کا دوسرا فیز شروع کر یں گے او ایس ڈی بنائے گئے سابق ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم علی سے محکمانہ انکوائری کی فائل جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وصول کر لی ۔ وحید ڈوگر