لندن برج پر حملہ کرنے والے تیسرے ملزم کی شناخت بھی ہو گئی ، یوسف ضغبہ اٹلی کا شہری تھا،برطانوی میڈیا

منگل 6 جون 2017 17:55

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2017ء) لندن برج حملے کے بعد مارے جانے والے تیسرے حملہ آورکی شناخت ہو گئی ۔برطانوی میڈیا کے مطابق لندن حملوں میں ملوث تیسرے حملہ آور کی شناخت بھی ہو چکی ہے جس کانام یوسف ضغبہ ہے ۔یوسف ضغبہ مراکش نژاد اطالوی تھاجس کے والد مراکش اور والدہ اطالوی شہری ہیں۔

(جاری ہے)

یوسف ضغبہ گزشتہ سال شام میں گھسنے کی کوشش کے بعد گرفتار بھی رہا ۔

اس سے قبل لندن برج حملے میں سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے خرم شہزاد بٹ اور راشد ردوان کا نام ظاہر کیا تھا ، خرم بٹ کے بارے میں کہا گیا تھاکہ وہ لندن میں ہونے والے دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ ہے۔برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ دونوں ملزمان کا تعلق شمالی لندن کے علاقے بارکنگ سے ہے۔خرم بٹ کی عمر 27برس بتائی گئی تھی جو لندن میں ہی پلا بڑھا ۔

متعلقہ عنوان :