شمالی وزیرستان میں ضرب عضب کے بعد پہلا نادرا آفس کھول دیا گیا

ْعید کے بعد رزمک اور دتہ خیل میں بھی نادرا آفس کا افتتاح کیا جائے گا ،ْ ایم این محمد نذیر

منگل 6 جون 2017 17:49

شمالی وزیرستان میں ضرب عضب کے بعد پہلا نادرا آفس کھول دیا گیا
شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2017ء) شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن ضرب عضب کے بعد پہلا نادرا آفس تحصیل شیواہ میں کھول دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان سے قومی اسمبلی کے منتخب رکن محمد نذیر اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ (اے پی ای) میر علی محمد عرفان الدین نے اس موقع پر نادرا آفس کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

ایم این اے محمد نذیر نے کہا کہ نادرا آفس شیواہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو بالآخر پورا ہوا۔انھوں نے بتایا کہ عید کے بعد رزمک اور دتہ خیل میں بھی نادرا آفس کا افتتاح کیا جائے گا۔اس موقع پر اے پی اے محمد عرفان الدین نے کہا کہ نادرا آفس کے قیام سے تحصیل شیواہ اور سپین وام کے عوام کو گھر کی دہلیز پر شناختی کارڈ بنانے کی سہولت حاصل ہوگی۔