صوبہ سندھ کے حکمران جتنے نااہل ہیں ایسے کہیں اور نہیں دیکھے،سید مصطفی کمال

کراچی میں جنگل سے بدتر قانون ہے،جان لیوا ڈور بنانے والے افراد کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے،میڈیا سے گفتگو

منگل 6 جون 2017 17:41

صوبہ سندھ کے حکمران جتنے نااہل ہیں ایسے کہیں اور نہیں دیکھے،سید مصطفی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کے حکمران جتنے نااہل ہیں ایسے کہیں اور نہیں دیکھے۔ کراچی میں جنگل سے بدتر قانون ہے۔جان لیوا ڈور بنانے والے افراد کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔منگل کو پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نیو کراچی سیکٹر فائیو ڈی میں پتنگ کی ڈور سے گردن کٹنے والے بچے باسم خان کی رہائش گاہ پہنچے۔

(جاری ہے)

بچے کے لواحقین سے ملاقات کی اور بچے کی قیمتی جان کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔اس موقع پر مصطفی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ کراچی شہر میں جنگل سے بدتر قانون ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی شہر کے مسائل کا حل ہمارے بتائے ہوئے سولہ نکات میں ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ نیو کراچی اور نارتھ کراچی میں کوئی اسپتال موجود نہیں کہ اس بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جاتا اور جان بچائی جاتی۔

متعلقہ عنوان :