(ن) لیگی حکومت کوریاست میں غنڈہ گردی کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں‘حق کیلئے احتجاج کرنے والے ایڈہاک ملازمین ساتھ میں سابق وزیر حکومت پرویز اشرف پر ریاستی مشنری استعمال کر کے جو تشدد کیا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں
سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی برطانیہ میں سابق مشیر حکومت راجہ فضل الرحمن کے افطار ڈنر سے خطاب
منگل 6 جون 2017 17:37
(جاری ہے)
8جون کے انتخابات میں برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی اور خاص کر پیپلز پارٹی کے جیالوں سے اپیل کرتا ہوں کہ کشمیر دوست امیدواروں کو منتخب کر کے پارلیمنٹ کے اندر بھیجیں تاکہ مسئلہ کشمیر پر حقیقی معنوں میں مثبت پیش رفت ہو سکے۔
لندن واقعہ دہشت گردی کی بدترین مثال ہے ،لندن واقعہ کی مذمت کرتے ہیں اور واقعہ میں ملوث کرداروں کو حکومت برطانیہ کیفر کردار تک پہنچائے۔چیرمین پارٹی بلاول بھٹو زرداری ملک وقوم کے لئے امید کی کرن ہیں اور انشاء الله ان کے ویژن اور شہید قائدین کے فکروفلسفے کے مطابق پارٹی اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔تقریب کی صدارت سابق مشیر حکومت راجہ فضل الرحمن نے کی جبکہ تقریب میں چوہدری قاسم مجید،سابق صدارتی مشیر راجہ محمد ایوب خان،چوہدری فضل احمد،چوہدری علی شان،چوہدری شبیر،راجہ شبیر،راجہ اشفاق،راجہ جاوید،وحید راسب،خواجہ ذولفقار،اکرم شیرازی،محمد ایوب،محمد آفتاب،محترمہ انجم جرال کے علاوہ پی پی والسل کے کارکنوںنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے صدر تقریب سابق مشیر حکومت راجہ فضل الرحمن نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کا مشن ہی انتقامی سیاست کو دوائم بخشنا ہے۔گذشتہ ایک سال کے دوران انتقامی کاروائیوں کی انتہاء ہو چکی ہے۔سرکاری ملازمین کو پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کی سزا کے طور پر انتقامی تبادلہ جات کیے جا رہے ہیں۔اپنے حقوق کے لئے باہر نکلنے والوں پر لاٹھی چارج اور بدترین تشدد مودی کے یاروں کو مہنگا پڑیگا۔پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ دور میں حکومت کے خلاف مظاہرے،ہڑتالیں ہوتی رہیں خطہ کہ وزیر اعظم ہائوس میرپور کے باہر بھی مظاہرہ کیا گیا لیکن پیپلز پارٹی نے خاموشی سے ہر چیز کو قبول کیا کیونکہ پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور اپنے دشمن کی آواز کو بھی لاٹھی کے زور پر دبانے کے خلاف ہے۔پیپلز پارٹی برطانیہ تنظیم سازی کے بعد برطانیہ کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن جائیگی اور انشاء الله 2018کا الیکشن پیپلز پارٹی ہی جیتے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.