حکومت پنجاب کی جانب سے دارالامان میں مقیم خواتین وبچوں کے لئے خصوصی رمضان پیکج کااہتمام

منگل 6 جون 2017 17:32

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2017ء) محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارہ دارالامان ملتان میں پنجاب حکومت کی ہدایات کے پیش نظر ادارے میں مقیم روزے دارخواتین کے لئے خصوصی رمضان پیکج کا اہتمام کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ادارے کی سپریٹنڈنٹ مسز شہوارفاطمہ نے اے پی پی کوبتایا کہ اس رمضان میں ہمیں ڈونرز سے کسی بھی قسم کی امداد لینے کی ضرورت پیش نہیں آئی ہمیں حکومت کی طرف سے بجٹ فراہم کردیاگیا ہے۔روزے دار خواتین کے لئے خصوصی سحری وافطاری کااہتمام کیاجاتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس ہفتے خواتین وبچوں میں عید کے کپڑے ،جوتے سمیت دیگر اشیاء بھی تقسیم کردی جائیں گی۔واضح رہے کہ اس وقت ادارے میں 44خواتین اور 15بچے مقیم ہیں۔

متعلقہ عنوان :