مستحق خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم

منگل 6 جون 2017 17:32

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2017ء)ایم این اے زیب جعفر کی سفارش پر وفاقی حکومت کی جانب سے رحیم یار خان کے اقلیتی و مسلم مستحق خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم، چیک مسلم لیگی ورکرز نے مستحق خاندانوں میں چوہدری محمد اقبال پبلک سیکرٹریٹ رحیم یار خان میں تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چوہدری الطاف گجر، چوہدری عرفان، چوہدری زاہد سمیت دیگر نے مستحق خاندانوں کے افراد میں چیک تقسیم کئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگی ورکروں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت ترقی وخوشحالی کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے اور 2018میں پہلے سے بڑھ کر کامیابی حاصل کرے گی۔