شہر کی اہم سڑکوں اور بازاروں کی کارپٹنگ کے منصوبے پر کام کا آغاز

منگل 6 جون 2017 17:32

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2017ء)میونسپل کمیٹی رحیم یار خان نے شہر کی اہم سڑکوں اور بازاروں کی کارپٹنگ کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے‘ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین میاں اعجازعامر نے اندرون شہر دورہ کرتے ہوئے موقع پر جاکر روڈ کارپٹنگ کے جاری کام کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

میاں اعجازعامر نے بتایا کہ کم وبیش 70لاکھ روپے کی لاگت سے شاہی روڈ‘ صادق بازار‘ جامعہ قادریہ روڈ‘ بانو بازار اور ملحقہ مارکیٹوں کی تمام سڑکوں کی کارپٹنگ کی جارہی ہے اور یہ کام عیدالفطر سے پہلے پہلے مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ روڈ کارپٹنگ سے نہ صرف شہریوں کو آمد ورفت میں سہولت میسر آئے گی بلکہ اس سے شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔