ریونیو افسران وصولی کی رفتار مزید تیز کریں،ڈپٹی کمشنر

منگل 6 جون 2017 17:32

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2017ء)ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سقراط امان رانا نے کہا ہے کہ ریونیو افسران مختلف مدات میں سرکاری بقایاجات کی وصولی کی رفتار کو مزید تیز کریں اور 30جون سے قبل مقررہ اہداف کے حصول میں کوئی کمی نہیں رہنی چاہیے۔یہ ہدایات انہوں نے سرکاری واجبات کی وصولی کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ریونیو افسران کی جانب سے سرکاری واجبات کی وصولیوں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ وصولی کا ٹارگٹ رواں ماہ مکمل ہونا چاہیے اور اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیل کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ڈی سی آفس ارسال کریں۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ نچلی سطح پر ریونیو افسران کی کارکردگی پر گہری نظر رکھیںجبکہ زیر التواریکارڈ کی جلد کمپیوٹرائزیشن کا عمل مکمل کریں۔انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)جمیل احمد جمیل کو فوکل پرسن نامزد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ سرکاری واجبات کی 100فیصد وصولی یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں جبکہ محکمہ ریونیو میں زیر التوا کیسز بھی جلد ختم کئے جائیں۔