نہال ہاشمی کے معاملے کے پیچھے اصل کرداروں کو بچانے کے لئے ڈرامہ رچایا جا رہا ہے‘عزیز الرحمن چن

منگل 6 جون 2017 16:55

نہال ہاشمی کے معاملے کے پیچھے اصل کرداروں کو بچانے کے لئے ڈرامہ رچایا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے نہال ہاشمی کے استعفیٰ کی واپسی کی درخواست پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈان لیکس کی طرح اس ایشو کوبھی دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس طرح ڈان لیکس میں اصل ذمہ داران کو بچانے کے لئے دوسروں کو قربانی کا بکرا بنایا گیا اسی طرح نہال ہاشمی کے معاملے کے پیچھے اصل کرداروں کو بچانے کے لئے ڈرامہ رچایا جا رہا ہے پہلے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کے لئے استعفیٰ دیا گیا اور اب استعفیٰ واپس کروا دیا جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کا پہلے دن سے موقف رہا ہے نہال ہاشمی کا استعفیٰ کچھ نہیں ہے ، اس وقت معاملے کو ٹھنڈا کرنے کے لئے استعفیٰ دیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز خاندان پانامہ کیس سے بچنے کے لئے کھیل کھیل رہا ہے وزیر اعظم کو جے آئی ٹی میں جاری تفتیش سے خطرات لاحق ہیں جس کہ لئے اداروں پر دبائو ڈالنے کے لئے ڈرامہ رچایا جا رہا ہے اداروں پر دھاوا بولنا مسلم لیگ ن کا پرانا وطیرہ ہے۔ جنہوں نے سپریم کورٹ پر دھاوا بولنے سے گریز نہیں کیا ان سے کسی قسم بھی کی امید کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا جس کے باعث پیپلز پارٹی کے دو وزیر اعظم کو گھر جانا پڑا۔

متعلقہ عنوان :