’’صبر کریں،میری تقریر کے دوران آپ کو بولنے کی اجازت نہیں‘‘

مسرور نواز جھنگوی نے تقریر کے دوران مداخلت کرنے پرخاتون ڈاکٹر فرزانہ نذیر کو جھاڑ دیا

منگل 6 جون 2017 16:54

’’صبر کریں،میری تقریر کے دوران آپ کو بولنے کی اجازت نہیں‘‘
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2017ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رکن اسمبل مسرور نواز جھنگوی نے اپنی تقریر کے دوران مداخلت کرنے پر خاتون رکن اسمبلی ڈاکٹر فرزانہ نذیر کو جھاڑ دیا ۔

(جاری ہے)

بجٹ پر عام بحث کے دوران مسرور نواز جھنگوی حکومت پرکڑی تنقید کر رہے تھے کہ اسی دوران خاتون رکن ڈاکٹر فرزانہ نذیر نے کھڑے ہو کر مداخلت کی جس پر مسرور نواز جھنگوی نے انتہائی سخت الفاظ میں کہا کہ صبر کریں ، میری تقریر کے دوران آپ کو بولنے کی اجازت نہیں ہے ۔ شدید رد عمل پر ڈاکٹر فرزانہ نذیر ہکا بکا رہ گئیں اور اپنی نشست پر بیٹھ گئیں۔ مسرور نواز کے ایوان سے باہر جانے کے بعد خاتون رکن اسمبلی نے قائمقام اسپیکر سے رکن اسمبلی کے رویے کی شکایت کی ۔

متعلقہ عنوان :