انکوائری رپورٹ سے ثابت ہوگیا مشال خان کو سازش کے تحت قتل کیا گیا، اے این پی

پی ٹی آئی کا کونسلر قتل میں ملوث جبکہ ایم پی اے قاتلوں کو جیل سے فرار کرنے میں ملوث ہے، زاہد خان

منگل 6 جون 2017 16:44

انکوائری رپورٹ سے ثابت ہوگیا مشال خان کو سازش کے تحت قتل کیا گیا، اے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ ثابت ہو گیا کہ مشال خان کو گھنائونی سازش کے تحت قتل کیا گیا ۔ تحریک انصاف کے کونسلر اور ایم پی اے قتل کے مجرم کو تھانے اور جیل سے فرار کرنین میں ملوث ہیں ۔ سازش کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو اس سلسلے میں اپنے جاری بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

زاہد خان نے کہا کہ مشال خان قتل کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ نے ثابت کر دیا کہ مشال خان بے گناہ تھا اس کو سازش کے تحت توہین مذہب کے الزام پر قتل کیا گیا ۔ تحریک انصاف کے کونسلر عارف خان بھی مشال خان قتل میں ملوث ہیں لیکن ان کی ہزوری کیس کی پیش رفت پر سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا ایک ایم پی اے بھی اس قتل میں ملوث اعانت جرم کے مجرم کو تھانے اور جیل سے فرار کرنے میں ملوث ہیں لہذا سائیڈ لائن اور اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال سے انصاف کا قتل نہ کیا جائے بلکہ ٹھوس اقدامات اٹھا کر مشال خان کے قتل میں ملوث اصل کرداروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے تاکہ انصاف کا بول بالا ہو ۔

متعلقہ عنوان :