سوئی کے علاقے گوہ نالہ میں سیکورٹی فورسز کی بروقت کاروائی ،دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

منگل 6 جون 2017 16:32

سوئی کے علاقے گوہ نالہ میں سیکورٹی فورسز کی بروقت کاروائی ،دہشت گردی ..
ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2017ء) سوئی کے علاقے گوہ نالہ میں سیکورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرکے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا،سیکورٹی حکام کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات ملنے کے بعد نواحی علاقے گوہ نالہ میں کاروائی کی،کاروائی کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے چھپایا گولہ بارود برآمد کر کے شرپسندوں کی جانب سے دہشت گردی کے منصوبے کو خاک میں ملا دیا،سیکورٹی حکام کے مطابق قانون نافز کرنے والے ادارے اور عام شہری بظاہر دہشت گردوں کے ہدف تھے ،سیکورٹی حکام کے مطابق برآمد گولہ بارود میں 7 کلو بارود ڈیٹونیٹر اور ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس شامل ہیں،جب کہ گولہ بارود برآمدگی کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شر پسندوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔