فلسطین،مسیحی عرب شہری 14 برس سے مسلمانوں کو سحری میں بیدار کرنے پر مامور

مجھے بچپن سے ہی رمضان کی فضا میں انوکھی شان محسوس ہوتی تھی ،رضاکارانہ طورپرمسلمانوں کو بیدارکرتا ہوں،ایوب کی گفتگو

منگل 6 جون 2017 15:59

فلسطین،مسیحی عرب شہری 14 برس سے مسلمانوں کو سحری میں بیدار کرنے پر مامور
بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2017ء) فلسطینی اراضی میں شمالی اسرائیل کے ریجن الجلیل کے شمال میں عکاکا شہر تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ اس شہر کے قریب واقع گاؤں المکر میں سحر کے اوقات میں مسیحی عرب شہری میشیل ایوب کی آواز گونجتی سنائی دیتی ہے۔ایوب نے عرب ٹی وی کو بتایاکہ وہ 14 برس سے رضاکارانہ طور پر مسلمانوں کو سحری میں بیدار کرنے کا کام کر رہا ہے۔

اس نے بتایا کہ مجھے بچپن سے ہی رمضان کی فضا میں انوکھی شان محسوس ہوتی تھی بالخصوص سحری کے اوقات میں جب بیدار کرنے والے آتے تھے۔ بعد ازاں یہ پیشہ ختم ہو گیا تو میں نے اپنا فرض سمجھا کہ مسلمان بھائیوں کو سحری کے وقت جاگنے میں ان کی مدد کروں۔یشیل ایوب روزانہ رات ایک بجے بیدار ہو کر تیار ہوتا ہے پھر صبح چار بجے تک المکر گاؤں کی سڑکوں پر اپنی خوب صورت آواز میں صدائیں لگاتا پھرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس پر اکثر لوگوں بڑے مثبت انداز میں ایوب کو جواب دیتے ہیں اور بعض لوگ تو اپنے ساتھ سحری کھانے کی دعوت بھی دیتے ہیں۔بعد ازاں ایوب واپس گھر لوٹ کر چند گھنٹے کی نیند لیتا ہے اور پھر چہرے پر مسکراہٹ لیے اپنے کام پر روانہ ہو جاتا ہے۔میشیل ایوب نے قرآن کریم کی آیات بھی یاد کر رکھی ہیں۔ وہ مسکراتے چہرے اور بڑے فخر کے ساتھ کہتا ہے آپ کی عید میری عید ہے۔

متعلقہ عنوان :