تحصیل خان پور اور لیاقت پور کی 43معزورخواتین میں مفت گائے ،بھینس تقسیم

منگل 6 جون 2017 15:21

تحصیل خان پور اور لیاقت پور کی 43معزورخواتین میں مفت گائے ،بھینس تقسیم
خانپور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2017ء) تحصیل خان پور اور تحصیل لیاقت پور کی 43خواتین کو مفت گائے ،بھینس تقسیم کی گئیں ۔تقریب سٹی پارک میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی چیئر مین میونسپل کمیٹی خان پور میاں شہزاد انور ،نمائندہ ایم پی اے چوہدری ظفر شفیع اور چیئر مین مارکیٹ کمیٹی راؤ ظفر نے مفت گائے بھینسوں کی تقسیم کی تقریب کا افتتاح کیااور دعا مانگی ۔

43معزور خواتین کو مفت جانور سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق کے حکم پر تقسیم کیے گئے جانوروں کی خریداری مختلف دیگر اضلاع سے کر کے خان پور لائے گئے ہیں اور ان کا معائینہ خان پور کے ڈاکٹرز نے کیا۔ ڈی ایس آر ملتان ڈاکٹر منصور ،ڈائر یکٹر بہاول پور ڈاکٹررب نواز کوثر نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ جانور انشورڈ ہیں اگر کسی آسمانی آفت یا کسی بیماری کی وجہ سے جانور مر جاتا ہے تو اس کی نعش اپنے قریبی لائیو سٹاک کے ہسپتال میں اس کے کان پر لگے ٹیگ کے ساتھ جمع کرائیں حکومت 15دن کے اندر انہیں نیا جانور فراہم کرے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ یہ جانور 3سال تک بیچ نہیں سکتے اگر کسی نے 3سال سے پہلے بیچا تو اس پر حکومت کارروائی کرے گی ،ایڈشنل ڈائر یکٹر رحیم یار خان ڈاکٹر طاہر محود بٹ ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر نغمان ،ڈپٹی ڈائر یکٹر حسن فارق ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر گلزار ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر رمضان اور وٹرنری آفیسر محمد نصار موجود تھے ۔