جہلم :پولیس کی کارروائی ،بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار ،مقدمہ درج

منگل 6 جون 2017 14:44

جہلم :پولیس کی کارروائی ،بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار ،مقدمہ درج
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2017ء) ترکی ٹول پلازہ پر دوران چیکنگ بدنام زمانہ منشیات فروش سے منشیات برآمد ملزم گرفتار مقدمہ درج۔ترکی ٹول پلازہ پر دوران چیکنگ بدنام زمانہ منشیات فروش سے منشیات برآمد ملزم گرفتار مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عبد الغفار قیصرانی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایس آئی محمد غفار ہمراہ پولیس ملازمین ترکی ٹول پلازہ پر دوران چیکنگ ایک شخص علی حسن تلاشی دینے کی بجائے ایک بیگ لے کر بھاگ کھڑا ہوا جس پر ایس آئی محمد غفار نے اپنے پولیس ملازمین کے ساتھ مل کر اسے پکڑ لیا جبکہ تلاشی لینے پر 1100گرام گردہ نما چرس برآمد کرنے کے بعد منشیات فروش علی حسن کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :