اپرکوہستان میں جرگہ سسٹم کی جدوجہد سے برسوں کی پرانی دشمنیاں دوستی میں بدلنا شروع ہو گئیں

منگل 6 جون 2017 14:36

کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2017ء) اپر کوہستان میں جرگہ سسٹم کی جدوجہد برسوں کی پرانی دشمنیاں دوستی میں بدلنا شروع ہو گئیں ۔ عمائدین اپر کوہستان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت جرگہ سسٹم کو فعال کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں اپر کوہوستان میں جرگہ سسٹم کے حوالہ سے ایک پروقار تقریب ہوئی، شرکاء میں سرٹیفکیٹ، فارم اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔

نیشنل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن پاکستان نے محکمہ ثقافت خیبر پختونخوا اور رچ کے تعاون سے اپر کوہستان کی تحصیل کندیا کے گائوں سرگڑی میں کلچرل جرگہ کے حوالہ سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں تقسیم ہذا ایگزیکٹو کوآرڈینیٹر علیم خان سمیت صحافی برادری، بلدیاتی ناظمین، و نائبین اور شعراء سمیت معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :