سکیورٹی کی خراب صورتحال پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری طبقے کا اعتماد متاثر ہو سکتا ہے، عالمی بینک

منگل 6 جون 2017 14:32

سکیورٹی کی خراب صورتحال پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری طبقے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2017ء) عالمی بینک نے کہا ہے کہ سکیورٹی کی خراب صورتحال پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری طبقے کا اعتماد متاثر ہو سکتا ہے۔عالمی بینک نے پاکستانی معیشت پر تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق کپاس کی قیمتوں میں اضافے اور مناسب موسم سے زرعی پیداوار کو مدد مل رہی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اقتصادی راہداری کیتحت انفراسٹرکچر کے منصوبے اور مستحکم معاشی ماحول سے نجی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2017 میں جنوبی ایشیا کی معیشت 6.8 فیصد کے حساب سے ترقی کرے گی جبکہ بھارتی معیشت 7.1 فیصد کے حساب سے ترقی کرے گی۔

عالمی بینک نے کہا کہ پاکستانی معیشت آئندہ مالی سال کے دوران 5.5 فیصد کے حساب سے ترقی کرے گی۔ پاکستان کی اقتصادی ترقی میں نجی سرمایہ کاری، بڑھتی ہوئی توانائی کی ترسیل اور سکیورٹی کا کردار اہم ہے۔ سکیورٹی کی خراب صورت حال پاکستان اور افغانستان جیسے ممالک میں سرمایہ کاری اور تاجروں کا اعتماد متاثر کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :