شمالی وزیرستان میں ضرب عضب کے بعد پہلا نادرا آفس کھول دیا گیا

عید کے بعد رزمک اور دتہ خیل میں بھی نادرا آفس کا افتتاح کیا جائے گا، رکن قومی اسمبلی محمد نذیر

منگل 6 جون 2017 14:23

شمالی وزیرستان  میں ضرب عضب کے بعد پہلا نادرا آفس کھول دیا گیا
شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2017ء) ضرب عضب کے بعد شمالی وزیرستان میں پہلا نادرا آفس کھول دیا گیا،عید کے بعد رزمک اور دتہ خیل میں بھی نادرا آفس کا افتتاح کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

شمالی وزیرستان سے قومی اسمبلی کے منتخب رکن محمد نذیر اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ (اے پی ای)میر علی محمد عرفان الدین نے شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں پہلا نادرا آفس کا افتتاح کر دیا ہے۔

اس موقع پر رکن قو می اسمبلی محمد نذیر نے کہا کہ نادرا آفس شیواہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو بالآخر پورا ہوا۔انھوں نے کہا عید کے بعد رزمک اور دتہ خیل میں بھی نادرا آفس کا افتتاح کیا جائے گا۔اس موقع پر اے پی اے محمد عرفان الدین نے کہا کہ نادرا آفس کے قیام سے تحصیل شیواہ اور سپین وام کے عوام کو گھر کی دہلیز پر شناختی کارڈ بنانے کی سہولت حاصل ہوگی۔