اپوزیشن پارلیمنٹ کے قواعد میں تبدیلی کے لئے تعاون کرے، محمود اچکزئی

منگل 6 جون 2017 14:12

اپوزیشن پارلیمنٹ کے قواعد میں تبدیلی کے لئے تعاون کرے، محمود اچکزئی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2017ء) قومی اسمبلی میں سینئر پارلیمنٹیرین محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن کی موجودگی میں تجویز دی ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے قواعد میں تبدیلی کے لئے تعاون کریں تاکہ وزیر خزانہ کے بعد قائد حزب اختلاف کی تقریر بھی براہ راست ٹیلی کاسٹ کی جا سکے تاہم اپوزیشن کی جانب سے انہیں کوئی رسپانس نہیں دیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں خورشید شاہ کی تقریر کے بعد محمود خان اچکزئی نے کہا کہ میں نے تجویز دی کہ قواعد میں یہ بات شامل کرلی جائے کہ وزیر خزانہ اور اپوزیشن لیڈر دونوں کی تقاریر براہ راست دکھائی جائیں تاہم اپوزیشن اس دوران ایوان سے واک آئوٹ کر چکی تھی۔