چودھری پرویزالٰہی سے گوجرانوالہ ڈویژن کے معروف وکلا کی ملاقات اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت

بائو رضوان کے ہمراہ آنیوالوں میں چودھری ذکاء اللہ وڑائچ، حاجی فریاد، ذیشان بھنڈر، نصر اللہ چیمہ اور فرخ افتخار بھی شامل تھے

منگل 6 جون 2017 14:11

چودھری پرویزالٰہی سے گوجرانوالہ ڈویژن کے معروف وکلا کی ملاقات اور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے گوجرانوالہ ڈویژن کے معروف وکلا نے یہاں ان کی رہائش پر سابق ایم پی اے بائو رضوان کے ہمراہ ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ وفد کے سربراہ چودھری ذکاء اللہ وڑائچ تھے اور اس میں حاجی فریاد، ذیشان حیدر بھنڈر ایڈووکیٹ، نصر اللہ چیمہ ایڈووکیٹ، فرخ افتخار ایڈووکیٹ بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نادر دوگل ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے وکلا وفد کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور انہیں گوجرانوالہ ڈویژن میں پرانے ساتھیوں سے مل کر پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کیلئے کام کرنے کیلئے کہا۔ بائو رضوان، چودھری ذکاء اللہ وڑائچ اور دیگر وکلا کا کہنا تھا کہ وہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی سیاسی بصیرت اور سوسائٹی کے تمام طبقوں باالخصوص وکلا کی فلاح و بہبود اور سستے و فوری انصاف کیلئے ان کی پنجاب حکومت کے تاریخی اقدامات کے معترف ہیں۔

متعلقہ عنوان :