سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کی ملک سے باہر جانے کی درخواست پھر مسترد کردی

شرجیل میمن نے علاج کیلئے بیرون ملک جانے کے لیے درخواست دائر کی تھی

منگل 6 جون 2017 13:46

سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کی ملک سے باہر جانے کی درخواست پھر مسترد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کی ملک سے باہر جانے کی درخواست ایک بار پھر مسترد کردی ،ْشرجیل میمن نے علاج کیلئے بیرون ملک جانے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔سندھ ہائیکورٹ میںشرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے شرجیل میمن کی ملک سے باہر جانے اور ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے مستقل نام نکالنے کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔دوران سماعت وفاقی حکومت کی جانب سے ای سی ایل سے نام نکالنے اور ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے کی مخالفت کی گئی تھی۔شرجیل میمن کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں اشتہارات کی مد میں 5 ارب روپے کی کرپشن سمیت دیگر مقدمات زیر سماعت ہیں۔