جنوبی وزیرستان ایجنسی سرجن کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے‘امان اللہ وزیر کا گورنر اور اے سی ایس فاٹا سے مطالبہ

غیر حاضر سٹاف سے مبینہ طورپر ماہانہ کی بنیاد پرکٹوتیوں کی شفاف تحقیقات کی جائے تاکہ دودھ کا اور پانی کا پانی ہوجائے

منگل 6 جون 2017 13:07

جنوبی وزیرستان ایجنسی سرجن کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے‘امان اللہ ..
وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2017ء) امان اللہ وزیر نے گورنر اوراے سی ایس فاٹا سے مطالبہ کیا ہے کہ جنوبی وزیرستان ایجنسی سرجن کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے اور غیر حاضر سٹاف سے مبینہ طورپر ماہانہ کی بنیاد پرکٹوتیوں کی شفاف تحقیقات کی جائے تاکہ دودھ کا اور پانی کا پانی ہوجائے مطالبہ نہ مانے کی صورت میں گورنر ہائوس پشاور کے سامنے احتجاج کرکے دھرنا دینگے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی جنوبی وزستان کے صدر آمان اللہ وزیر نے بلاول ہائوس وانا میں گرما گرم پریس کانفرس کرتے ہوئے کی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اس سے قبل اعلیٰ حکام نے مو جودہ ایجنسی سرجن کا ایک بار مبینہ کرپشن کے الزامات کی وجہ سے تبادلہ کیا تھا لیکن نوٹو ں کی بھر مار سے پھر تبادلہ کرکے جنوبی وزیرستان تعینات کردیا گیا جوسراسر ظلم اور نا انصافی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے جنوبی وزیرستان کے اکثر چھوٹے وبڑے ہسپتالوں میں سینکڑوں ملازمین غیر حاضر ہیں اور ایجنسی سرجن کو ماہواری دینے کی بناء پر اپنی منصبی فرائض سر انجام نہیں دے رہے جس کے باعث غریب قبائل کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ایک طرف حکومت فاٹا میں سہولیات بہم پہنچانے کے دعوے کررہاہے دوسری طرف جنوبی وزیرستان ایجنسی سرجن غریب عوام کو علاج کی فراہمی کی بجائے بنک بیلنس بڑھانے کی چکر میں پھنس چکے ہیں صدر آمان اللہ وزیر نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ بنک بیلنس بڑھانے کے اور بھی طریقے ہیں انکو وہ سیکھایا جائے تاکہ غریب عوام کو مزید اس نا اہل ڈاکٹر سے نجات مل سکیں انہوں نے کہا کہ اگر گورنر کے پی کے اور اے سی ایس فاٹا نے اس سنگین مسئلے کی طرف توجہ نہ دلائی تو انکے خلاف بھر پور تحریک چلائیں گے ۔