سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کی ملک سے باہر جانے کی درخواست ایک بار پھر مسترد کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 6 جون 2017 12:56

سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کی ملک سے باہر جانے کی درخواست ایک بار پھر ..
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 جون ۔2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کی ملک سے باہر جانے کی درخواست ایک بار پھر مسترد کردی ہے۔شرجیل میمن نے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ سندھ ہائیکورٹ میںشرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے شرجیل میمن کی ملک سےباہر جانے اور ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے مستقل نام نکالنے کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

دوران سماعت وفاقی حکومت کی جانب سےای سی ایل سے نام نکالنے اور ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے کی مخالفت کی گئی تھی۔شرجیل میمن کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں اشتہارات کی مد میں 5 ارب روپے کی کرپشن سمیت دیگر مقدمات زیر سماعت ہیں۔