نئی دہلی ،خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے افراد نے اس کی 9 ماہ کی بچی کو چلتے رکشے سے باہر پھینک کر مار دیا

منگل 6 جون 2017 12:56

نئی دہلی ،خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے افراد نے اس کی 9 ماہ ..
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2017ء) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں چلتے رکشا میںخاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے افراد نے اس خاتون کی 9 ماہ کی بچی کو چلتے رکشے سے باہر پھینک دیا جس کے باعث وہ ہلاک ہو گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی دہلی میں جنسی زیادتی کااس نئے واقعہ بارے پولیس نے کہا ہے کہ یہ واقعہ نئی دہلی کے نواحی علاقے گڑ گائوں میں 29 مئی کوپیش آیا تھا جس کی ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گڑگائوں کے پولیس کمشنر سندیپ نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں کئی افراد سے تفیش جاری ہے اورمزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :