بائیکاٹ سے قطر اپنی 82 فیصد خلیجی درآمدات سے محروم ہو جائے گا

�یں خلیجی ممالک اور قطر کے درمیان تبادلے کی مالیت 37.9 ارب قطری ریال رہی جواب ختم ہوجائیگی،رپورٹ

منگل 6 جون 2017 12:33

بائیکاٹ سے قطر اپنی 82 فیصد خلیجی درآمدات سے محروم ہو جائے گا
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2017ء) قطر اپنی تجارت اور درآمدات میں خلیج کے عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب اور امارات پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترقیاتی منصوبہ بندی اور اعداد و شمار کی قطری وزارت کے مطابق قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان 2016ء کے دوران تجارتی تبادلہ قطر اور عرب ممالک کے درمیان مجموعی تجارتی تبادلے کے 84% کے قریب ہے۔

(جاری ہے)

2016ء میں قطر اور عرب ممالک کے درمیان تجارتی تبادلے کی مجموعی مالیت تقریبا 45 ارب قطری ریال تھی جس میں خلیجی ممالک اور قطر کے درمیان تبادلے کی مالیت 37.9 ارب قطری ریال رہی۔مذکورہ قطری وزارت کی معلومات کے مطابق قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان تجارتی تبادلے میں امارات اور سعودی عرب کا حصہ تقریبا 82% ہے جب کہ قطر اور عرب ممالک کے درمیان تجارتی تبادلے میں امارات اور سعودی عرب کا حصہ 69% ہے۔

قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان تجارتی تبادلے میں کویت تقریبا 7% کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد بحرین اور سلطنت عمان دونوں 5% کے ساتھ چوتھی پوزیشن رکھتے ہیں۔گزشتہ برس قطر اور دنیا بھر کے ممالک کے درمیان تجارتی تبادلے کا حجم 324 ارب قطری ریال رہا جس میں 14% عرب ممالک اور 12% خلیجی ممالک کا تھا۔

متعلقہ عنوان :