شاہ نورانی کے 558 ویں عرس کی تقریبات جاری، زائرین جئے شاہ نورانی کے نعرے لگاتے ہوئے مزار پر پہنچ رہے ہیں

منگل 6 جون 2017 12:07

شاہ نورانی کے 558 ویں عرس کی تقریبات جاری، زائرین جئے شاہ نورانی کے نعرے ..
حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2017ء) حضرت بلاول شاہ المعروف شاہ نورانی کے 558 ویں عرس کی تقریبات جاری،تین روزہ عرس کی تقریبات میں زائرین جئے شاہ نورانی کے نعرے لگاتے ہوئے مزار پر پہنچ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے شہر حب میں حضرت بلاول شاہ المعروف شاہ نورانی کے 558 ویں عرس کی تقریبات جاری ہیں تین روزہ عرس کی تقریبات میں زائرین جئے شاہ جبل میں شاہ، نورانی نور ہر بلا دور، جئے شاہ نورانی ، جئے شاہ نورانی کے نعرے لگاتے ہوئے مزار پر پہنچ رہے ہیں۔

عرس میں ملک بھر بالخصوص سندھ اور پنجاب سے زائرین کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے تاہم زائرین نے سہولیات کے فقدان کی شکایت کی ہے۔عرس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ایف سی ، لیویز فورس اور خواتین اہلکاروں کو شاہ نورانی کے مزار پر تعینات کیا گیا ہے۔13 نومبر 2016 کو شاہ نورانی کے مزار میں دھمال کے موقع پر خودکش حملے میں 50 سے زائد زائرین جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :