روحانی بزرگ حضرت پیر سید ڈھولن شاہ بخاریؒ کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات (آج) سے شروع ہوں گی

پیر 5 جون 2017 23:28

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2017ء)برصغیر پاک وہند کے عظیم روحانی بزرگ حضرت پیر سید ڈھولن شاہ بخاریؒ کے سالانہ عرس و میلہ کی تین روزہ تقریبات (آج)بروز منگل 6جون سے گلبہار خورد چپراڑ روڈ شروع ہورہی ہیں جو 9جون تک جاری رہینگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان مشائخ علماء کونسل کی جانب سے مرکزی ترجمان ملک مظہر حسین اعوان ،ضلعی چیئرمین برائے لیگل ونگ چوہدری فرحت عباس ایڈووکیٹ ،محمد انجم جٹ و دیگر مزار پر چادر پوشی کرئینگے۔