چشتیاں ، گتہ فیکٹر ی میں آگ بھڑکنے سے سینکڑو ں من توڑی جل گئی

پیر 5 جون 2017 23:28

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2017ء) چشتیاں کے قریب گتہ فیکٹر ی کے تو ڑی سٹور میں آگ بھڑکنے سے کھلے آ سمان تلے پڑی سینکڑو ں من توڑی جل کر راکھ ہو گئی، تفصیل کے مطابق چشتیاں سے 5 کلو میٹر دور بہا ولنگر روڈ پر واقع متیانہ پیپر ملز کے احا طہ میں مو جو د توڑی کے ذخیرہ میں اچا نگ آ گ بھڑک اٹھی ، تیز ہو ا کی وجہ سے آ گ نے تو ڑی کے ذخیرہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، تاہم آگ کی اطلا ع ملنے پر بلدیہ چشتیاں اور 1122 بہا ولنگر کے تین فائر بر یگیڈ نے فیکٹری پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور مسلسل چار گھنٹے کی سخت کو شش کے بعد آ گ پر قا بو پا لیا۔