Live Updates

رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور نیکیاں کمانے کا مہینہ ہے‘ صائمہ احد

پیر 5 جون 2017 23:28

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2017ء) ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے کہا کہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے اور زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمانے کا مہینہ ہے۔ تاجر اپنے جائز منافع میں کمی کر کے نہ صرف عوام کے لیے سہولت پیدا کر سکتے ہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا بھی ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سستے رمضان بازاروں میں بازار سے کم قیمت پر پھلوں سبزیوں اور دیگر اشیائے ضرویہ فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سستے رمضان بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کے سٹالوں پر ان کی کوالٹی کو چیک کیا اور آٹے چینی کا وزن اور آٹے میں نمی کا تناسب بھی چیک کیا۔ انہوںنے کہا کہ سستے رمضان بازاروں کیساتھ ساتھ عام بازاروں میں بھی اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لیے مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر چھاپے ماریں۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :