وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان میں تعمیر و ترقی کا نیا باب رقم ہوا ہے، رائو اجمل

پیر 5 جون 2017 23:28

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2017ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں تعمیر و ترقی کا نیا باب رقم ہوا ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، حکومت نے ذرائع آمدروفت ،صحت ،تعلیم، کسانوں کی مشکلات کے حل کیلئے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی بہترین حکمت عملی کے ذریعے اقدامات کیے ہیں جس کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی رائو اجمل نے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ڈپٹی کمشنر صائمہ احد ،ممبران صوبائی اسمبلی جاوید علائوالدین ،چوہدری افتخار حسین چھچھر،ملک عباس کھوکھر سمیت ممبران قومی اسمبلی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ ممبر قومی اسمبلی رائو اجمل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت ترقی و خوشحالی کے ثمرات کو عوام تک پہنچانے کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرے گی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام کے پانچویں مرحلے کا جائزہ لیا گیا جس میں 525ملین روپے دیہی سڑکوں کی تعمیر پر خرچ کیے جائیں گے رائو اجمل خان نے کہا کہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں اس پروگرام کے تحت سڑکیں بنانے کے لیے ایک جیسا طریقہ اختیار کیا جائے تاکہ تمام علاقوں میں یکساں طور پر منصفانہ انداز میں یہ منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ سکیں انہوں نے تعمیراتی محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو ان کے حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار اور تکمیل کی جانب پیش رفت سے آگاہ رکھیں ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں بہترین کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور کفایت شعاری کے عنصر کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :