گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں ، بھاری جرمانے عائد

پیر 5 جون 2017 23:27

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2017ء) ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پرضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے کارروائی کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے 30افراد کیخلاف مقدمات درج کرائے جبکہ ناجائز منافع خوروں کو3لاکھ 11ہزار500روپے کے جرمانے کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں128مارکیٹس میں چھاپے مار کر285مقامات پر کھانے پینے کی مختلف اشیاء کی قیمتیں چیک کیں اور سرکاری طورپر مقررکردہ قیمتوں سے زائد وصول کرنے والوں کو موقع پر ہی جرمانوں کی سزادی گئی۔