الائیڈ ہسپتال کے زیراہتمام ناکارہ گردے کی کامیاب پیوندکاری

پیر 5 جون 2017 23:27

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2017ء) ڈیپارٹمنٹ آف یورالوجی اینڈ کڈنی ٹرانسپلانٹیشن فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی /الائیڈ ہسپتال کے زیراہتمام ناکارہ گردے کی بیماری میں مبتلا مریض ندیم کے گردے کی کامیاب پیوندکاری کی گئی ہے جسے اس کے بھائی تنویر نے گردے کا عطیہ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

گردے کی یہ پیوندکاری ہیڈ آف یورالوجی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹرصفدرسیال کی زیرنگرانی کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے فیصل آباد میں گردے کی پیوندکاری کی سہولت انقلابی قدم ہے جس میں گردے فیل ہونیوالے مریضوں کی فری رجسٹریشن کے علاوہ علاج معالجہ اور ادویات بھی مفت فراہم کی جاتی ہیں تاہم گردے کا عطیہ قانون کے مطابق خونی رشتے دار ہی دے سکتا ہے۔