گرانفروشی پر تین دکانداروں کے خلاف مقدمات درج

پیر 5 جون 2017 23:27

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2017ء) ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر ایڈمن آفیسر ڈی سی آفس/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے پر 3دکانداروں کے خلاف مقدمات درج اور 10گرانفروشوں کو30ہزارروپے جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے حاجی آباد،نورپور اورملت چوک میں دکاندارمحمدبلال،شبیراورزاہدکے خلاف اوورچارجنگ پر مقدمہ درج کرایا۔اسی طرح انہوں نے شوگر موڑ،نشاط آباد،اکبر ٹائون،تاج کالونی اور دیگر علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے پر دکانداروں کو مختلف مالیت کے جرمانے کئے۔