ڈپٹی کمشنر کا سبزی منڈی سدھار کا دورہ

پیر 5 جون 2017 23:27

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے صبح سویرے سبزی منڈی سدھار کا دورہ کیا اور وہاں مختلف پھلوں اورسبزیوں کی بولیوں کے عمل کاجائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے آلو،ٹماٹر،بینگن،شملہ مرچ سمیت دیگر مختلف پھلوں وسبزیوں کے معیار کابھی جائزہ لیا اور مارکیٹ کمیٹی کے سٹاف سے کہا کہ وہ پھلوں وسبزیوں کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں پر گہری نظررکھیں اور ایسے عناصر کی فوری نشاندہی کی جائے۔

انہوں نے سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال اورانتظامی امورکومزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی کی معاشی سرگرمیاں خوشگوار ماحول میں جاری رکھی جائیں۔اس موقع پر ایکسٹرااسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ تنویر شامی نے پھلوں وسبزیوں کی سپلائی اور ریکارڈ کی صورتحال سے آگاہ کیا۔