امریکی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ سے حملہ آور سمیت 5 افراد ہلاک،واقعے کی تحقیقات شروع

پیر 5 جون 2017 23:26

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2017ء) امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے اورلینڈو کے تجارتی مرکز میں فائرنگ سے حملہ آور سمیت 5افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق اورنج کانٹی شیروف کے دفتر کی جانب سے ٹویٹر پر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 'افسوس ناک واقعے کی تفتیش کی جارہی ہی'، تاہم ان کی جانب سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کو ایک خاتون نے بتایا کہ اس کی بہن اپنے دفتر میں موجود تھیں کہ انھوں نے فائرنگ کی آواز سنی اور کہا کہ 'میرے باس ہلاک ہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ ایک سال قبل ہی اورلینڈو کے پلس نائٹ کلب میں فائرنگ سی49 افراد ہلاک اور 58 زخمی ہوگئے تھے جس کو امریکا کی تاریخ کا خونی ترین واقعہ قرار دیا گیا تھا۔

اولینڈو کے باشندے گزشتہ سال مشکل کا شکار رہے تھے جس کیبعد فلوریڈا کے گورنر رک اسکاٹ نے اپنے بیان میں عوام سیاستدعا کی تھی کہ 'میں فلوریڈا کے باسیوں سے ان خاندانوں کے لیے دعا کی درخواست کررہا ہوں جو اس ناقابل فہم واقعے میں متاثر ہوئے ہیں۔