ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کامختلف ترقیاتی منصوبوں میں ٹھیکیداروں کی جانب سے غیر معیاری میٹریل کے استعمال کے خبروں کانوٹس

ناقص میٹریل کے استعمال یا معیار پر سمجھوتہ کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،جاوید نبی کھوسہ

پیر 5 جون 2017 23:00

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2017ء)ڈیرہ بگٹی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں میں ٹھیکیداروں کی جانب سے غیر معیاریمیٹریل کے استعمال کے خبروں کا ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی جاوید نبی کھوسہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبے عوام کے فلاح و بہبود کے منصوبے ہیں اور ان کے تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال یا معیار پر سمجھوتہ کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے عوام کی امانت ہیں اور ان کا ہرحال میں تحفظ کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں انہوں نے متعلقہ آفیسران کو فوری ہدایات جاری کردیئے ہیںاور ان آفیسران کے ساتھ ساتھ وہ خود بھی ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی معیاری اور بروقت تکمیل کے لئے ان منصوبوں کو چیک کریں گے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام کے بعد عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلع میں کئی منصوبے زیرتکمیل ہیںانہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ عوام اور عوامی نمائندوں کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جاری منصوبوں کی نہ صرف نگرانی کریں بلکہ ان کے معیار کو بھی چیک کریںڈپٹی کمشنر جاوید نبی کھوسہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ضلع میں عوام کو تعلیم صحت پینے کے صاف پانی سمیت تمام بنیادی سہولیات کی بروقت فراہمی کے لئے کوششیں جاری ہیںچونکہ ضلع وسیع و عریض رقبے کے ساتھ ساتھ پہاڑی دشوار گزار علاقوں پر محیط ھے اس لئے ترقیاتی منصوبوں اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کچھ مشکلات ضرور پیش آرہی ہیں مگر علاقے کے عوام کے بھرپور تعاون سے ھم ان مشکلات پر قابو پالیں گے۔