عرفان صدیقی کامرحوم آغا شورش کاشمیری کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت

پیر 5 جون 2017 22:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2017ء) قومی تاریخ و ادبی ورثہ کے لئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے آغا شورش کاشمیر ی مرحوم کی اہلیہ اور پی۔ٹی۔وی کے ڈائر یکٹر کرنٹ افیئرز آغا مسعود شورش کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اٴْن کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں عرفان صدیقی نے کہا کہ مرحومہ نے آغاشورش کاشمیری کی رفاقت میں نہایت سرگرم زندگی گزاری اور آمرانہ حکومتوں کے خلاف جدوجہد میں اپنا حصہ ڈالا۔ انہوں نے آغا مسعود شورش، آغا مشہود شورش اور مرحومہ کے دیگر پسماندگان کے لئے صبر جمیل اور یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :