عافیہ صدیقی کی واپسی کیلئے حکومت پاکستان اپنا کردار ادا کرے،ممبر اسمبلی جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ کا وزیر اعظم سے مطالبہ

پیر 5 جون 2017 21:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2017ء) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے ممبر اسمبلی جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ نے وزیراعظم نواز شریف سے بجٹ سیشن کے د وران مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ کی قید میں پاکستان کی بیٹی عافیہ صدیقی کی واپسی کیلئے حکومت پاکستان اپنا کردار ادا کریں، اسے جنرل (ر) پرویز مشرف نے امریکہ کے ہاتھوں فروخت کر رہا تھا، بجٹ سیشن اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں عافیہ کو بدترین ڈکٹیٹر نے فروخت کیا تھا اب حکومت پاکستان اپنا کردار ادا کریں، حکومت نواز شریف کو اپنا سیاسی سفارتی اور اخلاقی کردار ادا کرتے ہوئے عافیہ صدیقی کی واپسی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔