حسین نواز کی تصویر کس نے لیک کی تحقیقات ہونی چاہئے، خورشید شاہ

آج حسین نواز کی تصویر کو ایشو بنایا جارہا ہے، ذوالفقار علی بھٹو تو چار چار گھنٹے انتظار کرایا جاتا تھا، بیان

پیر 5 جون 2017 21:23

حسین نواز کی تصویر کس نے لیک کی تحقیقات ہونی چاہئے، خورشید شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آج حسین نواز کی تصویر کو ایشو بنایا جارہا ہے، ذوالفقار علی بھٹو تو چار چار گھنٹے انتظار کرایا جاتا تھا، حسین نواز کی تصویر کس نے لیک کی تحقیقات ہونی چاہئے، پیر کے روز اپنے بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ ایک سینیٹر نے جو دھمکیاں دی ہیں وہ ایک مافیا ہی دے سکتا ہے، نہال ہاشمی کو ابھی فارغ کیا گیا بعد میں انہیں گورنر سندھ بنایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ حسین نواز کی تصویر لیک کس نے کی، اس کی تحقیقات ہونی چاہئے، آج حسین نواز کی تصویر پر ایشو بنایا جارہا ہے، ذوالفقار علی بھٹو کو 4،4گھنٹے عدالت کے باہر انتظار کرایا جاتا تھا، خورشید شاہ نے کہا کہ لوڈشیڈنگ نے تباہی مچا دی ہے، لوگوں کو پانی نہیں مل رہا، لوگ گرمی سے مر رہے ہیں۔

( وقار)